ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نوزائیدہ بچے کی موت سے پریشان ماں نے کر لی اسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی

منگلورو : نوزائیدہ بچے کی موت سے پریشان ماں نے کر لی اسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی

Mon, 11 Nov 2024 18:47:34  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو،  11 / نومبر (ایس او نیوز) اپنے نوزائیدہ بچے کی موت سے پریشان ایک ماں نے اسپتال کے چوتھے منزلے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ آج لیڈی گوشن ہاسپٹل میں پیش آیا جس میں خودکشی کرنے والی خاتون کا نام رنجیتا (28 سال) بتایا گیا ہے جو کارکلا کی رہنے والی تھی ۔ اسے زچگی کے لئے پہلے کارکلا کے اسپتال میں داخل کیا گیا پھر وہاں سے 28 اکتوبر کو منگلورو کے لیڈی گوشن ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔  طبی مسائل کے درمیان 30 اکتوبر کو رنجیتا نے ایک بچے کو جنم دیا جسے آئی سی یو میں رکھا گیا ۔ مگر یہ بچہ 3 نومبر کو فوت ہوگیا ۔ 
    
رنجیتا کی طبیعت ٹھیک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے آج اسے اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی ہدایت دی تھی اور اس کے گھر والے اسپتال میں ہی موجود تھے ۔ اسی دوران اچانک ہی رنجیتا نے اسپتال کے چوتھے منزلے سے باہر چھلانگ لگا دی ۔ زخمی رنجیتا کو فوری طور پر وینلاک اسپتال لے جایا گیا مگر وہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی ۔  


Share: